راولپنڈی (سچ نیوز)اڈیالہ جیل میں قید مسلم لیگ ن کے قا ئد نوازشریف نے کہاہے کہ جیل میں میں اور مریم نواز ایک دوسرے کوحوصلہ دیتے ہیں ، یہ باتیں میڈیا میں جائیں گی صحافی کے سوال پر نواز شریف نے بات کرنے سے انکار کردیا ۔
نجی ٹی وی ”سماءنیوز “ کے اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں اور مریم نواز جیل میں ایک دوسرے کوحوصلہ دیتے ہیں، میڈیا عدالت کے فیصلے کوپڑھے اور دیکھے کہ ہم پر کوئی کرپشن کاالزام نہیں بلکہ الزام یہ ہے کہ ہم نے اثاثے آمدن سے زائد بنائے ہیں۔ اینکرکی جانب سے شہبازشریف کے طرز سیاست کے حوالے سے سوال پر نواز شریف نے کوئی بات نہیں کی ۔مزید سوالات کرنے پرانہوں نے کہا کہ میں مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ یہ باتیں میڈیا میں آئیں گی، نوازشریف نے صحافی کے سوالات کرنے پر زیادہ بات کرنے سے انکار کردیا ۔