نیویارک (سچ نیوز)اقوام متحدہ میں روس کے مندوب دمتری پولیا ٹسکی نے کہا ہے کہ روس پاک بھارت تعلقات کومعمول پر لانے کی کوشش کرتا رہے گا،مسئلہ کشمیر کا حل سیاسی و سفارتی راستے سے چاہتے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی مندوب دمتری پولیاٹسکی کا کہنا ہے کہ یو این قراردادوں اورپاک بھارت معاہدوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے دوست اور اچھے اتحادی ہیں ،ہماراکوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ،کھلے دل کیساتھ اسلام آباداور دہلی کی مدد کریں گے ۔