کیف (سچ نیوز )یوکرائن نے امریکا اور مغربی دفاعی عسکری اتحادنیٹو کے دیگر متعدد رکن ممالک کے ساتھ عسکری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی وزات دفاع نے بتایا کہ شروع ہونے والی ان مشقوں میں ایئر فورسز بڑے پیمانے پر تربیت کریں گی۔ مغربی یوکرائن میں ہونے والی یہ مشقیں 19اکتوبر تک جاری رہیں گی۔ امریکا، برطانیہ، ہالینڈ، پولینڈ اور رومانیہ کے 700 کے قریب فوجی بھی ان مشقوں کا حصہ ہیں،ان مشقوں کا مقصد ایئر فورسزکو بڑے پیمانے پر تربیت فراہم کرنا ہے۔