کیف(سچ نیوز) چڑیا گھروں اور بعض سرکس میں موجود شیروں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد بعض اوقات اپنی جانیں خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ یوکرائن میں بھی حال ہی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب شیر نے اپنے ہی کوچ پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔امریکی ریڈیو کے مطابق شیر کی جانب سے اپنی دیکھ بھال کرنے والے شخص پر حملہ اس وقت کیا جب وہ پنجرے میں اس کے قریب آنے کی کوشش کر رہا تھا۔
شیر نے ایک لمحے کے اندر اندر کوچ پر حملہ کر دیا تاہم کوچ نے نہ صرف خود کو بچایا بلکہ شیر پر قابو کر لیا۔ تاہم کشمکش میں شیر نے اپنے پنجے اور دانت اس کے جسم میں گاڑ دیئے تھے۔اس واقعے کی ایک فوٹیج روسی اور یوکرائنی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی ہے جس میں شیر کو اپنے نگران پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔