یوکرائن مسافر جہاز تباہ ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہیں۔ اکرام الدین
دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔چیف بین الاقوامی گلوبل میڈیا
جرمن(انٹرنیشل ڈسک)ایران کی طرف سے میزائل پر تباہ ہونے والے یوکرائن مسافر جہاز میں 176 افراد جاں بحق ہوئے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین اور گلوبل میڈیا کی پوری ٹیم نے اپنے اظہار تعزیت اور اظہار افسوس کے موقع پر کہا کہ اللہ تعالی شہید تمام مسافروں کی مغفرت فرمائیں چیف اکرام الدین نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم جہاز میں شہید مسافروں کے لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہدا کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی پوری دنیا میں امن و امان قائم رکھیں۔