اسلام آباد (سچ نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ حکومت پانچ سال میں مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے پر عزم ہے اور میرا لوگوں سے وعدہ ہے کہ اگر پانچ سال تک مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو پھر مود ی کو فریڈم فائٹرز کا سامنا کرنا پڑے گا۔جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آگاہی بہت ضروری ہے ، ہمیں یہ سلسلہ ساراسال جاری رکھنا چاہئے اوردنیا کو آگاہ کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ مودی نے ایک ڈرامہ رچایا ہواہے اور مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل کی پالیسی پر کام کررہاہے ، مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد کابازار گرم کررکھا ہے اور ہم کوفریڈم فائٹر کہتاہے ، حکومت پانچ سال میں مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے پر عزم ہے اور میرا لوگوں سے وعدہ ہے کہ اگر پانچ سال تک مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو پھر مود ی کو فریڈ فائٹرز کا سامنا کرنا پڑے گا ۔