نئی دہلی ( سچ نیوز ) بھارت میں اتوار کو منائے جانے والے یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست آسام میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکے ہوئے ۔
26 جنوری کو علی الصبح 8 بجے سے 8 بج کر 25 منٹ کے دوران بھارتی ریاست آسام میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکے ہوئے جن میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ آسام میں دھماکوں کی ذمہ داری یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام نے قبول کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تین دھماکے دبرو گڑھ، ایک چارائیڈو اور ایک دھماکہ تنسوکیا ضلع میں ہوا۔