پیرس(سچ نیوز)یورپ کے کئی ملکوں میں شدید گرمی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،گرمی کے باعث فرانس کے 4 ہزار سکول بند کردیئے گئے،گرمی کے باعث لوگ گھروں میں قیدہو کر رہ گئے جبکہ سڑکیں صحرا کا منظر پیش کررہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمی تبدیلیوں کے اثرات نہ جنوبی ایشیا اور خلیجی ممالک میں پڑے ہیں بلکہ یورپی ممالک بھی اس کی زد میں آ گئے ہیں، یورپ کے کئی ملکوں میں شدید گرمی نے نظام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا،بعض ملکوں میں درجہ حرارت40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے،سڑکوں پر رونقیں ماند پڑگئیں اورلوگوں نے گھروں سے نکلنا چھوڑ دیا ہے،گرمی کے باعث فرانس کے 4 ہزار سکول بند کردیئے گئے ،پیرس سمیت فرانس کے کئی شہروں میں ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذکردیا گیا۔