برسلز (سچ نیوز) یورپی یونین نے برسلز میں ہونے والے اپنے اجلاس میں بریگزٹ معاہدے کی منظوری دے دی۔یورپی یونین کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے اس بات کا اعلان اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔ اجلاس ایک گھنٹے سے بھی کم مدت تک جاری رہا، جس میں 27 یورپی رہنماﺅں نے اس معاہدے کی منظوری دے دی جس کے تحت برطانیہ یورپی یونین سے نکل جائے گا۔ برطانیہ اس معاہدے کو اپنی پارلیمان میں پیش کرے گا، جو اس کی منظوری دے گی۔