جنیوا (سچ نیوز)اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ یمن میں جاری بحران کے حل کے لیے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کچھ وقت کے لیے تاخیر کاشکار ہوسکتے ہیں تاہم یہ ضرورہوں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مارٹن کا ایک نیوز کانفرنس میں اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یمن میں جاری بحران کے حل کے لیے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کچھ وقت کے لیے تاخیر کاشکار ہوسکتے ہیں تاہم یہ ضرورہوں گے ،یمن میں جاری تنازع کے حل کے لیے دوبارہ سیاسی عمل شروع ہوگا۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ امن عمل اور فریقین کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کو کرنا چاہتے ہیں۔مارٹن گریفتھس نے کہا کہ ہمارے پاس یمن میں بحران کے حل کے لئے پیش رفت کرنے کا ایک موقع ہے کیونکہ اس بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔