نیویارک(سچ نیوز )اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں بھوک کا شکار 3 اعشاریہ 5 ملین افراد کو خوراک کی فراہمی منقطع ہو سکتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے میں بتایاکہ یمنی شہر حدیدہ میں جاری شیلنگ اور فضائی حملوں میں امدادی کارکنوں اور امداد فراہم کرنے کے انتظامی ڈھانچے کو ہدف بنایا گیا ہے، جس کے بعد یہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی فوڈ پروگرام کا کہنا تھا کہ سلسلہ وار حملے امدادی سرگرمیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ یمنی بندرگاہی شہر حدیدہ میں حوثی باغیوں اور ملکی فوجی دستوں کے مابین شدید لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔