صنعاء (سچ نیوز )یمنی حکام نے بتایاہے کہ بندرگاہی شہر الحدیدہ میں سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم4 سیکیو رٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی، جب متحدہ عرب امارات اور حوثی باغیوں کے مابین ایک جھڑپ جاری تھی۔واضح رہے کہ 2015 میں سعودی عسکری اتحاد نے یمن میں ان باغیوں کے خلاف عسکری آپریشن شروع کیا تھا، جس کی وجہ سے اب تک کم از کم10ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔