لاہور: (سچ نیوز) پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں گرفتار ملزم قیصر امین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے درخواست دے دی۔
خواجہ برادران کے گرد گھیرا تنگ، قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گئے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ قیصر امین بٹ نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دیدی ہے، قیصر امین بٹ کی درخواست نیب حکام نے چیئرمین نیب کو بھیجوا دی، درخواست کو قانون کے مطابق دیکھا جائیگا۔
خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو بھی نیب نے طلب کیا تھا، خواجہ برادران عبوری ضمانت پر ہیں، قیصر امین بٹ کو نیب کی جانب سے جانب سے چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کو آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں نوازنے کی کوشش کی گئی تھی۔