تہران(سچ نیوز )ایران کے کسٹم حکام نے اعتراف کیا ہے کہ منشیات بالخصوص ہیروئن کی بھاری مقدار ایران داخل کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام نے بتایاکہ ان کے اندازے کے مطابق 1100 کلو گرام ہیروئن ایران سمگل کی گئی ہے،ایرانی تاریخ میں اتنی بڑی مقدار میں ایک ہی کوشش میں ہیروئن کی سمگلنگ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیروئن جپسم کی چادروں میں رکھ کر ایران داخل کی گئی تاہم حکام نے اس کا پتا چلا لیا ہے۔خیال رہے کہ ایران میں سامنے آنے والی ہیروئن کی مقدار پوری دنیا میں پائی جانے والی ہیروئن کا 35 فی صد ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران میں 15 سال سے کم عمر کے افراد بھی ہیروئن کا استعمال کرتے ہیں۔واضح ہے کہ چند روز قبل بلغاریہ کی پولیس نے ایک ایرانی کو آسٹریا میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ اس سے قبل 29 ستمبر کو بلغاریہ کی پولیس نے دو اریانیوں کو 27ملین ڈالر مالیت کی کئی کلو گرام ہیروئن آسٹریا لے جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایرانی ملزمان 712 کلو گرام ہیروئن آسٹریا لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔
ہیروئن کی بھاری مقدارجپسم چادروں میں رکھ کر ایران داخل کرنے کی کوشش ناکام
ہیروئن کی بھاری مقدارجپسم چادروں میں رکھ کر ایران داخل کرنے کی کوشش ناکام
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024