لاہور (ویب ڈیسک) لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے ایک طرف ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور شدید تناؤ کے باوجود، پاکستان سمیت ترکی، مصر، سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کی سفارتی کوششیں جاری ہیں اور دوسری طرف ہٹلر سے دو قدم آگے جانے والے کی ڈیڈ لائن اور دھمکیاں!کہاں ہے مہذب دنیا اور کہاں ہے اقوام متحدہ؟ کہاں ہے انسانی حقوق کے علمبردار اور کہاں ہے اسلامی دنیا؟
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کچھ لوگ زندہ رہ کے بھی مر جاتے ہیں تو کچھ مر کے بھی زندہ رہتے ہیں۔زندگی اتنی بھی غنیمت نہیں کہ جس کیلئے
ہر عہد کم ظرف کی بات گوارا کر لیں۔
































