کراچی(سچ نیوز)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے وزارت خارجہ کے دفتر تک رسائی اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈ یا پر اپ لوڈ کرنے کے بعد سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ہے اور یہ معاملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا ہے ۔اس حوالے سے معروف ادیب انور مقصود نے بھی طنز و مزاح سے بھر پور جملہ کس دیا ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انور مقصود نے لکھا کہ ہو سکتا ہے حریم شاہ وزیر اعظم ہاوس میں جو یونیورسٹی بننی ہے اس میں داخلہ لینے کے سلسلے میں گئی ہو تم لوگ بھی ہر بات کا تماشہ بنا لیتے ہو۔دوسری جانب دفتر خارجہ نے حریم شاہ کی اعلیٰ سرکاری دفتر میں موجودگی کی تحقیقات شروع کردیں۔ اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ حریم شاہ کس کی اجازت سے کمرے کے اندر داخل ہوئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ٹک ٹاک ویڈیو میں حریم شاہ ایسے کمرے میں موجود ہیں جہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ ایک کرسی پر بیٹھتی ہیں جو عمومی طور پر ان اعلیٰ سطح اجلاس کی سربراہی کرنے والے شخص کے لیے مختص ہوتی ہے۔حریم کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین سوال کر رہے ہیں کہ ایک ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی لڑکی کو کیسے اعلیٰ سرکاری دفتر میں جانے کی اجازت دی گئی ؟۔
ہو سکتا ہے حریم شاہ وزیر اعظم ہاوس میں جو یونیورسٹی بننی ہے اس میں داخلہ لینے کے سلسلے میں گئی ہو تم لوگ بھی ہر بات کا تماشہ بنا لیتے ہو۔
— Anwar Maqsood (@AnwarMaqsoodPk) October 23, 2019