لندن (سچ نیوز) ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ ہواﺅں کارخ ہماری طرف ہی آناتھا،چیئر مین نیب جھوٹ بولتے ہیں مالم جبہ کیس پر کوئی سٹے نہیں ہے۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس میں کوئی دوسری رائے ہے اور نہ ہی ہم کو توقع تھی کہ ہواﺅں کارخ ہمارے حق میں بدلے گا ، ہواﺅں کارخ ہماری طرف ہی آناتھا اور اس سلیکٹڈ حکومت اور اس کے وزیر اعظم کا عتاب ہم پر ہی ہونا ہے ، ہم اس کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب پرویز خٹک کوگرفتار کیوں نہیں کرتے ؟ وہ بتا چکے ہیں۔ چیئر مین نیب جھوٹ بولتے ہیں مالم جبہ کیس پر کوئی سٹے نہیں ہے ۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے ایف آئی اے کی طرف سے طلب کیا جانا ہماری زبانیں بند کرنے کی کوشش ہے لیکن ان کوششوں سے ہمارے جیسے لوگوں کے جوش میں دس گنا زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے،یہ جومرضی کرلیں ہم عمران خان کوبھگا کر ہی دم لیں گے ۔