ممبئی (سچ نیوز) ایک عرصے تک لائم لائٹ سے غائب رہنے والی یو یو ہنی سنگھ نے ’ مکھنا‘ گانے کے ساتھ زبردست انداز میں واپسی کی ہے۔یو یو ہنی سنگھ نے میوزک کمپنی ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار کے ساتھ مل کر ’ مکھنا‘ گانا بنایا ہے جو آج (21 دسمبر کو) ٹی سیریز کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔ مکھنا میں ہنی سنگھ کے ساتھ نیہا ککڑ، سنگھسٹا، پناکی ، سین اور الیسٹر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ گانے میں ریپ ہنی سنگھ اور سنگھسٹا نے کیا ہے جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ٹی سیریز یو ٹیوب کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا چینل ہے۔ یہ سبسکرائبرز کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے۔ اس چینل پر گانے کو رات سوا 10 بجے تک لگ بھگ 83لاکھ لوگ سن چکے ہیں۔