نئی دہلی (سچ نیوز) بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل میں پاکستانی اداکارہ صباءقمر کے بجائے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو سائن کر لیا گیا ہے۔پاکستان کی خوبرو اداکارہ صباءقمر نے بھارتی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکار عرفان خان کے مدمقابل کام کرتے ہوئے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا اور ان کی یہ فلم بہترین فلمی ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہے لیکن ہندی میڈیم کے سیکوئل میں صباءقمر کی جگہ بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو کاسٹ کر لیا گیا ہے جبکہ مرکزی کردار عرفان خان ہی ادا کر رہے ہیں جو کینسر کے علاج کے پہلی فلم میں کام کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس یہ انکشاف ہوا تھا کہ اداکار عرفان خان کو اینڈوکرائن نامی کینسرکا شکار ہیں جس کے باعث وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک رہے اور اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپورواں سال دو فلموں ’تخت اور گڈنیوز‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی۔