"ہندوستان کی حکومت چاہتی ہے کہ۔ ۔ ۔ ۔” یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خدشہ ظاہر کردیا

"ہندوستان کی حکومت چاہتی ہے کہ۔ ۔ ۔ ۔" یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خدشہ ظاہر کردیا

اسلام آباد(سچ نیوز)بھارتی جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےکہاکہ یاسین ملک کو 14 ماہ سے تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے،ہندوستان کی حکومت چاہتی ہے کہ یاسین ملک کو قتل کیا جائے۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشعال ملک نے کہا یاسین ملک پر جیل کے اندر تشدد ہورہا ہے، نہ انھیں کھانا دیا جارہا ہے اور نہ کسی کو ان سے ملنے کی اجادت دی جارہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافہ ہورہا ہے، وادی میں خوف کی فضا قائم ہے۔

Exit mobile version