نئی دہلی(سچ نیوز)پلوامہ حملے میں بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کرنے والی مودی حکومت سخت مشکلات کا شکار ہو گئی،اپوزیشن جماعتوں کے بعد ہندوستان کی حکمران جماعت سے بھی جھوٹے ائیر سٹرائیک دعوؤں کے ثبوت مانگنے کی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں،معروف اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ شترو گن سنہا نے بھی مودی سرکار سے بڑا مطالبہ کر دیا ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق معروف اداکار اور ممبر پارلیمنٹ شترو گن سنہا نے کہا ہے کہ ہمیں فوج کے ذریعہ کئے گئے حملہ پر کوئی شک نہیں ہے لیکن بھارتی عوام کو بھی اس کی مکمل تفصیلات دینا ضروری ہیں،مودی حکومت کو اس معاملہ میں ملک کو پوری جانکاری دینی چاہئے۔دوسری طرف بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ ائیر سٹرائیک پر ہورہی سیاست نہیں ہونی چاہئے ،یہ معاملہ ملک کے جذبات سے جڑا ہوا ہے۔