ممبئی(سچ نیوز)معروف بھارتی اداکارہ وماڈل شلپا شندے نےکہاہےکہ وہ پیسےکمانے کی خاطر پاکستان میں ضرور پرفارم کریں گی،فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی،انہیں پڑوسی ملک میں پرفارمنس سے روکنے والے سچےمحب وطن نہیں،محب وطن ہونے کے لیے پاکستان سےنفرت یاپاکستان کےخلاف نعرےلگانے کی ضرورت نہیں،مخالفین کو پاکستان اور پاکستانی فنکاروں سے سے اتنی ہی نفرت ہےتو وہ نصرت فتح علی خان کو سننا کیوں نہیں چھوڑ دیتے؟۔متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے گیارہویں سیزن کی فاتح شلپا شندے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر انہیں بھارتی حکومت نے پاکستان جانے کے لیے ویزا جاری کیا تو وہ ضرور پڑوسی ملک جاکر پرفارم کریں گی کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہفنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، انہیں پڑوسی ملک میں پرفارمنس سے روکنے والے سچے محب وطن نہیں، فنکاروں پر پرفارمنس کی وجہ سے پابندی لگانے والی تنظیموں کو فنکاروں کا روزگار کم کرنے پر شرم آنی چاہیے،کسیتنظیم کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی فنکار کا روزگار کم کرنے سے روکے، فنکار کی مرضی ہے کہ وہ سڑک پر پرفارم کرکے پیسے کمائے یا پھر پڑوسی ملک پاکستان جاکر پیسے کمائے؟ تنظیم کون ہوتی ہے فنکار پر پرفارمنس کرنے اور انہیں پیسے کمانے سے روکنے والی؟بھارتی حکومت نے ویزا جاری کیا تو وہ ضرور پڑوسی ملک جا کر پرفارم کریں گی، انہیں ایسا کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔انہوں نےکہا کہبھارت کی فلمی تنظیموں کو جو کام کرنے چاہیے وہ نہیں کر رہیں ، پاکستان اور بھارت کے عوام میں سے کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا، ہمیں ایک دوسرے سے نفرت کرنے کے بجائے ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔شلپا شندے نے پاکستان اور پاکستانی فنکاروں سے نفرت کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پڑوسی ملک کے فنکاروں سے اتنی ہی نفرت ہے تو وہ نصرت فتح علی خان کو سننا کیوں نہیں چھوڑ دیتے؟ اب جو لوگ پاکستانی فنکاروں اور پاکستان سے نفرت کر رہے ہیں، وہ بتائیں کہ ماضی میں کیوں ماہرہ اور فواد کو کاسٹ کیا گیا؟کیا بھارت میں ماہرہ خان جیسی خوبصورت ہیروئن نہیں تھی کہ شاہ رخ خان نے انہیں کاسٹ کیا؟۔
ہندوستانیوں میں اتنی ہی غیرت ہے تو پھر وہ اس معروف پاکستانی گلوکار کو سننا چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل شلپا شندے نے کھری کھری سنا دیں
ہندوستانیوں میں اتنی ہی غیرت ہے تو پھر وہ اس معروف پاکستانی گلوکار کو سننا چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل شلپا شندے نے کھری کھری سنا دیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023