نئی دہلی (سچ نیوز) تنوشری دتہ کے ناناپاٹیکر پر جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد بالی ووڈ میں شرمناک انکشافات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ونتا نندہ نے معروف اداکار الوک ناتھ پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگائے اور اب ایک اور معروف اداکار پیوش مشرا بھی ’می ٹو‘ مہم کا شکار ہو گئے ہیں۔مصنف شاعر اور اداکار پیوش مشرا پر یہ الزامات کیٹکی جوشی نامی خاتون نے فیس بک پر جاری پیغام میں عائد کئے اور بتایا کہ یہ واقعہ 2014 ءمیں پیش آیا جب ہم دونوں ایک پرائیویٹ میں پارٹی میں ملے تھے۔ خاتون کے مطابق وہ پیوش کو بہت پسند کرتی تھیں اور جب انہوں نے اپنے قریب بیٹھنے کو کہا تو میں بیٹھ گئی مگر یہ نہیں جانتی تھی کہ اب کیا ہونے والا ہے۔کیٹکی جوشی نے لکھا ”وہ تمام وقت شراب پیتا رہا اور جب پارٹی ختم ہونے کا وقت ہوا تو نشے میں دھت ہو چکا تھا۔ ہم کوئی جا رہا تھا، میں اپنی ایک قریبی دوست کیساتھ آئی تھی اور واپس جانے کیلئے اس کا انتظار کر رہی تھی۔ پیوش ایک کرسی پر بیٹھا تھا اور جب میں اپنی دوست کو دیکھنے کیلئے اٹھی اور جب اس کے قریب پہنچی تو اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر سہلانا شروع کر دیا۔میں نے آنکھوں کے اشارے نے انہیں کچھ کہنے کی درخواست کی، جب میں ٹیرس پر گھومتے ہوئے دوسری مرتبہ اس کے قریب پہنچی تو دوبارہ میرا ہاتھ پکڑ لیا اور سہلانے لگا۔ میں وہاں کھڑے کسی کا انتظار کرنے لگی تو اسے گاڑی تک پہنچا سکے۔ اتنے میں وہ اچانک کھڑا ہوا اور میرے طرف بڑھا۔ مجھے لگا کہ وہ مجھ سے بغل گیر ہونے یا مجھے ٹٹولنا چاہتا ہے۔ “