اسلام آباد(سچ نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سب کی متفقہ رائے تھی کہ ادارے کو متنازع نہیں بنانا چاہیے،ہم پاکستان کے مخالفین کوغلط تاثرنہیں دیناچاہتے،قانون سازی کسی ایک شخص کیلئے نہیں کی جارہی، جوخامیاں تھیں قانونی پہلوؤں کوسامنے رکھتے ہوئے دورکی گئیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےوزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہاکہ پاکستان کی کوئی بھی جماعت پاکستان کی سیاسی پلیٹ فارم کو بروئے کار لاتی ہےجب ایسامسئلہ جوقوم کی مشترکہ،قومی سلامتی اورقومی مفادکےساتھ جڑاہےتواس میں جماعتوں کااپنا نقطہ نظرہوتاہے۔انہوں نےکہاکہ سب کی اتفاق رائے تھی کہ ادارے کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، ہم پاکستان کے مخالفین کو غلط تاثر نہیں دینا چاہتے،قانون سازی کسی ایک شخص کیلئے نہیں کی جارہی،جوخامیاں تھیں قانونی پہلوؤں کوسامنےرکھتےہوئے دورکی گئیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا میڈیا کے حوالے سے ایک وژن ہے ،وزیر اعظم نے جو گفتگو کی اس میں کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا ،وزیر اعظم نے اپنی گفتگو میں میڈیا کے حوالے سے عمومی پیرائے میں گفتگو کی ،وزیر اعظم میڈیا کو مثبت رول پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ قومی مفاد پر تنقید نہیں رہنمائی کرنی چاہئے ،وزیر اعظم کہتے ہیں جہاں سیاست آتی ہے بے شک تنقید کریں،کچھ تحفظات ہوتے ہیں جس پر پارٹی کے اندر بھی گفتگو ہوتی ہے،ہر شعبے میں کالی بھیڑیں ہوتی ہیں ،قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے میڈیا کو کردار ادا کرنا چاہئے ۔