’ہم پاکستانی طیاروں کی معلومات بھارت کو نہیں دے سکتے کیونکہ ۔۔۔ ‘ انڈیا کی درخواست پر امریکہ نے صاف جواب دے دیا

’ہم پاکستانی طیاروں کی معلومات بھارت کو نہیں دے سکتے کیونکہ ۔۔۔ ‘ انڈیا کی درخواست پر امریکہ نے صاف جواب دے دیا

واشنگٹن (سچ نیوز) امریکہ نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی معلومات بھارت کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ وہ دو طرفہ معاہدے کے تحت ایسا نہیں کرسکتا ، اگر کوئی ملک بھارتی فورسز کے زیر استعمال ہتھیاروں کی معلومات مانگے گا تو وہ بھی نہیں دی جائیں گی۔27 فروری کو پاکستان نے بھارت کی 26 فروری کی کارروائی کا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پائلٹ ابھی نندن نے پاکستان کا ایف 16طیارہ گرایا ہے تاہم وہ اس حوالے سے کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ، دوسری جانب امریکہ نے جب پاکستانی طیاروں کی گنتی کی تو وہ پورے نکلے ۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق 27 فروری کی کارروائی کے بعد بھارت نے امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کے ایف 16طیاروں کی معلومات فراہم کرے تاہم امریکہ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ ایک امریکی افسر کے مطابق امریکہ نے بھارت پر اسی وقت واضح کردیا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے معاہدے کے تحت ایف 16 طیاروں کی معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔امریکی افسر نے کہا کہ امریکہ کا ایسا ہی معاہدہ بھارت کے ساتھ بھی ہے۔ اگر کوئی تیسر املک ہندوستانی فضائیہ کے بیڑے میں شامل سی 130 ، سی 17 یا اپاچے کے بارے میں معلومات مانگے گا تو امریکہ اسے بھی یہ جانکاری فراہم نہیں کرے گا۔

Exit mobile version