لاہور: (سچ نیوز) دنیا نیوز کے پروگرام ” نقطہ نظر” میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات ہیں، جو بھی فیصلہ ہو رہبر کمیٹی کو کرنا چاہیے، تحریکیں ایک دم نہیں چلا کرتیں۔ ہم حکومت کیخلاف اکٹھے ہوئے ہیں۔ یہ مولانا کی تحریک ہے، ہم ان کوسپورٹ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سارے مارچ کو جے یو آئی (ف) آرگنائز کر رہی ہے۔ پاٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ساری جماعتوں کی لیڈرشپ شرکت کرے گی تو وہ بھی موجود ہوں گے۔
قمر زمان کائرہ کا ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا خیال ہے معاملہ مذاکرات سے حل نہیں ہوگا، تاہم اگر مذاکرات ہوں گے تو شاید کوئی راستہ نکل آئے۔
انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے، اگر کامیاب ہوتے ہیں تو ان کی کامیابی ہوگی، اگر ناکامی ہوگی تو سب کی ہوگی۔ مولانا جہاں کہیں گے شرکت کریںگے۔ ہم نے کسی کے ساتھ الائنس نہیں کیا نیشنل کاز پر اکٹھے ہیں۔