نیو یارک ( سچ نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی دھواں دار اور مدلل تقریر کے بعد انڈیا نے دوبارہ تقریر کی اجازت مانگ لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے بعد بھارت نے جنرل اسمبلی سے ایک بار پھر خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر ایجنسی اے این آئی کا کہنا ہے کہ بھارت عمران خان کی تقریر پر جواب کا حق استعمال کرے گا اور ان کے اٹھائے گئے سوالات کے جواب دے گا۔
خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریند مودی نے عمران خان سے پہلے جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا لیکن وہ اپنی تقریر میں اقوام عالم کو یہ بتاتے رہے کہ ان کے دور حکومت میں بھارت میں 11 کروڑ ٹوائلٹس تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ عمران خان نے اپنی تقریر میں انتہائی مدلل انداز میں ماحولیاتی آلودگی، اسلامو فوبیا، روہنگیا مسلمان ، دہشتگردی اور پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بات کی تھی۔