نئی دہلی (سچ نیوز) ہمسایہ ملک بھارت میں بھی شوال کاچاند نظر آگیاہے ، بھارت کے مسلمان بھی کل عید الفطر منائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں شوال کاچاند نظر آگیا ہے ، بھارت کے کروڑوں فرزندان اسلام کل عید الفطر منائیں گے ۔واضح رہے کہ خلیجی مالک سمیت عالم اسلام کے کئی ممالک میں منگل کو عید الفطر منائی گئی ، افغانستان میں بھی منگل کو عید منائی گئی جبکہ پاکستان کے صوبہ کے پی کی حکومت نے بھی مقامی رویت ہلال کمیٹی کی مشاورت سے منگل کو ہی عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سوائے ہزارہ ڈویژن اور کئی اضلاع کے صوبہ بھر میں عید الفطر منائی گی ہے ۔