لاہور(سچ نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار ہمایوں سعید بھی بالی ووڈ حسیناوں کے دیوانے نکلے،بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے انٹرویو میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بڑے ستاروں کے ساتھ فلمیں اور ڈرامے کئے لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ کرینہ کپور کے ساتھ فلم کریں۔اداکار نے کہا کہ اگر انہیں کرینہ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور فلم کریں گے۔ انٹرویو کے دوران ہمایوں سعید نے نا صرف کرینہ کی تعریف کی بلکہ انہوں نے بالی ووڈ ادکارہ ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف کی اداکاری کی صلاحیتوں کو بھی خوب سراہا۔