کراچی( سچ نیوز )صرف تین سال میں اپنے کرداروں شبّو، حیا اور رانی سے مقبولیت حاصل کرنے والی زاراانور عباس نے کہا ہے کہ ان کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ کسی پراجیکٹ پر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کریں۔انڈی پنڈنٹ اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ انہیں سب سے زیادہ شوق ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کاہے،اوروہ یہ بات میرے پاس تم ہو کی وجہ سے نہیں کہہ رہیں بلکہ بہت پہلے سے ان کی خواہش تھی کہ کبھی انہیں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کا موقع ملے۔ انہوں نے علی ظفر اور فوادکے ساتھ بھی کام کرنے کی خواہش کااظہارکیا۔
ڈرامہ سیریل عہد وفا کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ فلم ’پرے ہٹ‘ لوو کی پروموشن میں مصروف تھیں لیکن انہیں مہیش وستانی نے انہیں کہا کہ ڈائریکٹر سیفی حسن کے ساتھ ایک ڈرامہ ہے جس میں کام کرنا ہے انہوں نے کہا مہیش کی پیشکش پر میں نے پروڈیوسر شہریار سے کہاکہ مجھے چار دن کی اجازت دیں میں ڈرامہ کراکے آتی ہوں جس پر فلم پروڈیوسر نے کہا جلدی جاو اور جلدی آو۔زارا نے کہا کہ شروع شروع میں میں نے سوچا کہ چار لڑکوں کا ڈرامہ ہے میں نے کیوں اپنے پاوں پر کلہاڑی ماری ہے،اور کیوں یہ ڈرامہ کیا لیکن بعد میں جب لوگوں نے شاندار فیڈ بیک دیا تو بہت زیادہ خوشی ہوئی،انہوں نے اس محبت پر اپنے فینز کا شکریہ بھی اداکیا۔زارانے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں دیسی کیریکٹرز بہت پسند ہیں ان کی خواہش ہے کہ وہ سرائیکی اور پشتو میں بھی ڈرامے کریں۔انہوں نے بتایا کہ ان کا آئندہ ڈرامہ زیبائش دیکھنے کو ملے گا جو ان کی خالہ بشریٰ انصاری نے لکھا ہے، فلم میں وہ اپنے شوہراسد کے ساتھ نظر آئیں گی اوران کا کردار پہلے مثبت لیکن بعد میں منفی ہوگا۔
فلموں میں کام سے انکار پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی بہتر کردار کاانتظار کریں گی،اس سال وہ فلموں میں نہیں بلکہ ڈراموں میں زیادہ دلچسپی دکھائیں گی۔پرے ہٹ لوو میں ڈانس اور دیگر مشکل مناظر کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ڈائریکٹر عاصم کے ساتھ کام کریں تو بالکل مشکل نہیں ہے، ان کے ساتھ کام کریں تو کام آہی جاتا ہے۔’ وہ میرے گاڈ فادر ہیں‘، ان کے ساتھ کام کریں تو خود ہی ہوجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ عاصم اور وجاہت روف دونوں ڈائریکٹرز بہت کمال ہیں۔سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا انہیں ٹرول کیا ہی نہیں گیا،مہوش حیات کے ساتھ کام کے تجربے کے بارے میں انہوں نے کہا ان کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہے۔