کھٹمنڈو(سچ نیوز) کو ہ ہمالیہ کی چوٹی ماﺅنٹ مکالو سر کرتے ہوئے بھارتی کوہ پیما جان سے ہاتھ دھوبیٹھا جبکہ ایک آئرش کوہ پیما لاپتہ ہوگیاہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کوہ پیمائی کے نگران نیپالی ادارے کی جانب سے بیان جاری کیا گیاہے کہ کوہ ہمالیہ کی چوٹی ماﺅنٹ مکالو کو سر کرنے کے بعد واپسی پر خراب موسم میں پھنس کر بھارتی کوہ پیما نارائن سنگھ علیل ہو کر چل بسا ہے جبکہ اس کا آئرش کوہ پیما ساتھی لاپتہ ہوگیاہے۔اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ کہ یہ آئرش کوہ پیما کسی کھائی میں گر چکا ہے۔ بھارتی کوہ پیما کی نعش نیچے لانے کی کوشش اور لاپتہ کوہ پیما کی تلاش کا عمل جاری ہے ۔