”ہمارے لئے اصل خطرہ ہی بھارت ہے کیونکہ۔۔۔“ ہارون الرشید کی بات سن کر دفاعی منصوبہ ساز بھی سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے

”ہمارے لئے اصل خطرہ ہی بھارت ہے کیونکہ۔۔۔“ ہارون الرشید کی بات سن کر دفاعی منصوبہ ساز بھی سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے

لاہور (سچ نیوز)تجزیہ کا ر ہارون الرشید نے کہاہے کہ بھارت کو پاکستان کا اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا کھٹکتا ہے ، انڈیا میں ہوشمند لوگ موجود ہیں لیکن اس وقت جو فضاءبنادی گئی ہے اس میں بڑے صبر سے انتظار کرنا ہوگا ، ہمیں اصل خطرہ بھارت سے ہے کیونکہ بھارت چائنہ پر حملہ نہیں کر سکتا ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ پاکستان کے بھارت سے اختلافات ہیں اور ان کو حل کرنے کیلئے مذاکرات ہونے چاہئے ۔ دونوں ملکوں کامفاد اس میں ہے کہ وہ مذکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایک بہت بڑا طبقہ ہے جو کہتا ہے کہ پاکستان کو ختم ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ نہ بھارت پاکستان کو ختم کرسکتاہے اورنہ ہم اس کو ٹکڑوں میں بانٹ سکتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات کی باتیں شائستگی سے کرتے رہنا چاہئے کیونکہ جدید جنگیں بہت ہولناک ہیں۔انہوںنے کہا کہ بھارت میں یہ سب کچھ مودی کے دور میں نہیں ہورہا بلکہ یہی کچھ کانگریس  کرتی رہی ہے ۔ ہمیں اپنے اعصاب پر انڈیا کو سوار نہیں کرنا چاہئے لیکن ہمیں اصل خطرہ ہی بھارت کی طرف سے ہے ،چین پر تو وہ حملہ کر ہی نہیں سکتا ۔ہارون الرشید نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا کھٹکتا ہے ۔ انڈیا میں ہوشمند لوگ موجود ہیں لیکن جو فضاءبنا دی گئی ہے، اس میں ابھی بڑے صبر سے انتظار کرناہوگا ۔

Exit mobile version