اوٹاوا (سچ نیوز) کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی ہالڈوین نے جلد والدین بننے کی خواہش ظاہر کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور اداکارہ ہالڈوین چند ماہ قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھے ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ نوبیاہتا جوڑا کم عمر ہونے کے باوجود جلد والدین بننے کا ارادہ رکھتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ 24 سالہ جسٹن بیبر اور ان کی 21 سالہ اہلیہ ہیلی بالڈوین جلد والدین بننا چاہتے ہیں۔قریبی ذرائع کے مطابق جسٹن اب والد بننے کیلئے مزید انتظار نہیں کرنا چاہتے اور ان کی 21 سالہ اہلیہ اپنی کیریئر کو بریک دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے جون میں جسٹن بیبر سے منگنی کے بعد اپنی ماڈلنگ کمٹمنٹس کو پس پشت ڈال دیا تھا۔ذرائع کے مطابق ہیلی بالڈوین اپنے شوہر جسٹن بیبر کو بہت چاہتی ہیں اور ان کی بھی شدید خواہش ہے کہ ان کے خاندان میں نیا اضافہ ہو۔