اسلام آباد (سچ نیوز) پیپلز پارٹی کی رہنماناز بلوچ نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ سندھ سے استعفیٰ مانگاجارہاہے ، الزامات کی بنیاد پر استعفے کامطالبہ وفاق پر بھی لاگو ہوناچاہئے، اتنی ترقی کیسے کی، یہ اومنی گروپ سے پوچھا جائے ، ہمارا اومنی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔اے آروائی نیوز کے پروگرام ”الیو نتھ آور “ میں گفتگو کرتے ہوئے نازبلوچ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ سندھ سے استعفیٰ مانگاجارہاہے ، الزامات کی بنیاد پر استعفے کامطالبہ وفاق پر بھی لاگو ہوناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتقامی کارروائی مقصد ہوتو جے آئی ٹی کی نوعیت کچھ بھی ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبوں میں کاروبار کو ترقی دینے کے لئے جو سبسڈی دی جاتی ہے ، سب ہی فائد ہ اٹھاتے ہیں ، سندھ میں دی جانیوالی سبسڈی سے جہانگیر ترین کی شوگر مل کو بھی فائدہ پہنچا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ اگر ہم یہ کہیں کہ جہانگیرترین جس پارٹی کے سفروں اور جلسوں کے خرچے اٹھاتے ہیں تو ان کی تفصیلات کون دیگا؟ اومنی گروپ کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اومنی گروپ نے اتنی ترقی کیسے کی ؟ اس حوالے سے اومنی گروپ سے پوچھا جائے ۔