ممبئی ( سچ نیوز )بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں شامل ٹیمیں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہونے والا کانٹے دار مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق میچ کے چاروں راﺅنڈز میں دونوں ٹیموں نے تابڑ توڑ حملے کیے اور پہلی کامیابی ملائیشیا کو حاصل ہوئی اور ملائیشیا کے کھلاڑی فضیل نے گول کیا،مقابلہ 1-0کے ساتھ آگے بڑھا تو پاکستانی کھلاڑی محمد عتیق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے گول کیا اور میچ 1-1سے برابر ہو گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ۔قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 9دسمبر کو ہالینڈ کے ساتھ کھیلے گی ،ٹورنامنٹ میں ان رہنے کے لیے پاکستان کو ہالینڈ سے جیتنا لازمی ہے۔واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان نے پہلے میچ میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کھائی تھی ۔