بھینوشور: (سچ نیوز ) مشن ہاکی ورلڈکپ میں ٹیم پاکستان کا دوسرا امتحان کل ملائیشیا کے خلاف میچ میں ہو گا، شاہینوں نے پہلی شکست کو بھلا کر کم بیک کرنے کا عزم ظاہر کر دیا۔
بھارتی ریاست اڑیسا کے شہر بھینوشور میں ہاکی ورلڈکپ میلہ جاری ہے، پول ڈی کی ٹیمیں پاکستان اور ملائیشیا کل مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔
ایونٹ کا مایوس کن آغاز کرنے والی دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرجوش ہیں، قومی کھلاڑیوں نے تیاریاں تیز کر دیں، ٹیم کمبی نیشن اور میچ پلان پر بھی جوڑ توڑ جاری ہے۔ کہتے ہیں کہ ہر خامی اور ناکامی بھلا کر اِن ایکشن ہوں گے۔
دوسری جانب نیدرزلینڈ سے سات صفر کی شکست کھانے والی ملائیشین ٹیم نے بھی کم بیک پر نظریں جما لیں، پہلے گروپ کا آخری میچ پاکستان اور نیدرزلینڈ کے درمیان 9 دسمبر کو شیڈول ہے۔