ممبئی(سچ نیوز)بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اور مقبول ترین اداکار کپل شرما کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی روکنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے۔بالی ووڈ میں ان دنوں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے، دپیکا پڈوکون اورپریانکا چوپڑا کے بعد کامیڈین کپل شرما آئندہ ماہ اپنی قریبی دوست گینی چھاترات کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی کے حوالے سے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں کپل نے عادت کے مطابق مذاق کرتے ہوئے کہا میں نے شادی روکنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا اورکچھ نہیں ہوا۔اپنی ہونے والی دلہن گینی کے بارے میں کپل نے کہا میں گینی کے ساتھ بہت خوش ہوں اور جانتا ہوں شادی کے بعد میری زندگی میں بہت زیادہ تبدیلی اور نظم و ضبط آئے گا، گینی میرا بہت خیال رکھتی ہےاس نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیاہے۔کپل نے کہا ہم دونوں کے گھر والے پرانے زمانے کے خیالات کے لوگ ہیں لہٰذا گینی اور میں نے عام جوڑوں کی طرح باہر ملاقاتیں نہیں کیں لیکن گزشتہ برس جب میں اپنی زندگی کے برے دور سے گزررہا تھا گینی نے میرا بہت ساتھ دیا اور اس وقت مجھے احساس ہوا کہ اس لڑکی نے برے وقت میں میرا ساتھ دیا لہٰذا میں اس پر بھروسہ کرسکتاہوں۔واضح رہے کہ کپل اور گینی اگلے سال مارچ میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھےلیکن گینی کے والد کی بیماری کی وجہ سے انہیں فیصلہ بدلنا پڑا، کپل 12 دسمبر کو گینی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں گے اور 14 دسمبر کو ممبئی میں دونوں کے استقبالیے کی تقریب ہوگی۔
’’ گینی اور میں نے عام جوڑوں کی طرح باہر ملاقاتیں نہیں کیں لیکن گزشتہ برس جب ۔ ۔ ۔‘‘ کپل شرما نے بھی خاموشی توڑ دی، ہونیوالی دلہنیا کے بارے میں سب کچھ بتادیا
’’ گینی اور میں نے عام جوڑوں کی طرح باہر ملاقاتیں نہیں کیں لیکن گزشتہ برس جب ۔ ۔ ۔‘‘ کپل شرما نے بھی خاموشی توڑ دی، ہونیوالی دلہنیا کے بارے میں سب کچھ بتادیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023