نیکوسیا( سچ نیوز )قبرص میں برطانوی لڑکی کے ساتھ اسرائیلی سیاحوں کے گینگ ریپ کے کیس کی سماعت ہوئی جس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے لڑکی کو جھوٹا قراردے دیا۔قبرص میں19 سالہ برطانوی لڑکی نے گزشتہ سال جولائی میں مقدمہ دائر کیا تھا کہ اسے اسرائیلی سیاحوں نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا ہے تاہم عدالت کے مطابق وہ اس الزام کو ثابت نہیں کرسکیں اورجھوٹ بولنے پر عدالت نے انہیں چار ماہ قید کی سزاسنادی ۔گارڈین کے مطابق عدالت نے کہا ہے کہ’ یہ گینگ ریپ نہیں بلکہ مرضی سے کی گئی بدکاری ہے‘۔عدالت نے پندرہ سے بائیس سال تک کی عمر کے اسرائیلی گینگ کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔عدالت نے قرار دیا کہ لڑکی چاہے تو جیل کے بجائے اپنے ملک برطانیہ واپس جاسکتی ہے۔عدالتی فیصلے پر خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا ہے، مظاہرین میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والی خواتین کی تنظیم بھی شامل تھی جس کاکہناتھاکہ عدالت کو شرم آنی چاہئے جس نے عوامی مقامات پر بدکاری کاالزام لگاکرمتاثرہ خاتون کو ہی سزاسنا دی۔
گینگ ریپ کاالزام لگانے والی لڑکی کو مرضی سے بدکاری کے جرم میں سزاسنادی گئی
گینگ ریپ کاالزام لگانے والی لڑکی کو مرضی سے بدکاری کے جرم میں سزاسنادی گئی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024