دھیرا دون( سچ نیوز ) اترکھنڈ کی تہاری ڈسٹرکٹ میں نشے میں دھت شخص نے فیلڈنگ کے لیے گیند لینے جانے والے 12 سالہ کرکٹر کو گولی ماردی۔بھیٹی ویلج میں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے، قریب موجود2 افراد رام لال اور بجیندر کنداوری گیند لگنے پر برہم ہو گئے، مکیش نامی بچہ گیند لینے قریب گیا تو رام لال نے اس پر فائر کھول دیا ، قریب موجود لوگوں نے بچے کو مقامی ہسپتال پہنچایا،اس کی آنکھ کے قریب زخم آیا ہے، پولیس نے پستول بھی برآمد کرلیا۔