لیڈز (سچ نیوز) ایچ بی او کی مشہور زمانہ سیریز گیم آف تھرونز میں ماﺅنٹین کا کردار ادا کرنے والے دنیا کے طاقتور ترین شخص نے 350 کلو وزن اٹھا کر مسلسل پانچویں بار یورپ کے طاقتور ترین شخص کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔
برطانوی شہر لیڈز میں یورپ کے طاقتور ترین شخص کے انتخاب کیلئے مقابلہ ہوا جس میں آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیفور جولیس بورنسن نے مسلسل پانچویں بار کامیابی حاصل کرلی۔
انسٹاگرام@thorbjornsson
پونے 7 فٹ لمبے پہاڑ جیسے اس انسان نے مقابلے کے دوران لانگ لفٹ چیلنج میں 350 کلوگرام ڈیڈ لفٹ کی۔ انہوں نے ہرکولیس کے ستونوں کو بھی مقابلے کے دیگر شرکاءسے زیادہ وقت تک تھامے رکھا ۔

اس سیریز کا آخری سیزن رواں ماہ 14 تاریخ سے شروع ہوگا۔ 30 سالہ اداکار اس وقت دنیا کے طاقتور ترین انسان کے خطاب پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں ۔ علاوہ ازیں وہ دنیا کے واحد انسان ہیں جنہوں نے ایک کیلنڈر سال کے دوران آرنلڈ سٹرانگ مین کلاسک، یورپ کے طاقتور ترین انسان اور دنیا کے طاقتور انسان کے مقابلے جیتے ہیں۔