گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کون برداشت کرے گا اور گھریلو صارفین کیساتھ کیا سلوک کیا گیا ہے؟ فواد چوہدری نے سب کو حیران کر دیا

گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ کون برداشت کرے گا اور گھریلو صارفین کیساتھ کیا سلوک کیا گیا ہے؟ فواد چوہدری نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد (سچ نیوز) حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور کے مطابق عام آدمی کیلئے گیس نرخ میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، عام آدمی کےلئے 50کیوبک میٹر گیس کابل 252 سے بڑھ کر 275 روپے ہو گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ ہر پاکستانی ہی حیران رہ جائے گا۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ 11 فیصد امیر ترین صارفین برداشت کریں گے، غریب صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا، سلنڈر کی قیمت 200 روپے تک کم ہو گئی ہے، 50 ایم ایم ایف گیس کا بل 250 سے بڑھا کر 272 روپے ہو جائے گا۔ پالیسی یہ ہے کہ امیر لوگ سبسڈی کا فائدہ غریبوں کو دیں۔“

واضح رہے کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ گیس کے نرخوں سے متعلق سلیب تین سے بڑھا کرسات کردیے گئے ہیں اور گیس کے ریٹ میں اضافے سے حکومت کو 58 ارب روپے آمدن ہوگی جبکہ برآمدی شعبے پرگیس کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق نہیں ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ماہانہ 50کیوبک میٹرگیس استعمال کرنےوالوں کے بل میں 10 فیصداضافہ کیا گیا ہے جس سے ماہانہ 50 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کوماہانہ 275 روپے اداکرناہوں گے اور ان میٹروں کواستعمال کرنےوالوں کی تعداد 35 لاکھ 61 ہزارہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہانہ 100 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کے بل میں 15 فیصداضافہ کیا گیا ہے جس سے ماہانہ 100 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کو 551 روپے اداکرنے ہوں گے اور ان میٹروں کواستعمال کرنیوالوں کی تعداد 26 لاکھ 37 ہزار ہے۔وزیرپیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ ماہانہ 200 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنےوالوں کے بل میں 20 فیصداضافہ کیا گیا ہے جس سے ماہانہ 200 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کو 2216 روپے اداکرناہوں گے اور ان میٹروں کو استعمال کرنیوالوں کی تعداد 17 لاکھ 40 ہزارہے۔ ماہانہ 300 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کے بل میں 25 فیصداضافہ کیا گیا ہے جس سے ماہانہ 300 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کو 3449 روپے اداکرنے ہوں گے اور ان میٹروں کو استعمال کرنےوالوں کی تعداد 4 لاکھ 36 ہزار ہے۔

غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ ماہانہ 400 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کے بل میں 30 فیصداضافہ کیا گیا ہے جس سے ماہانہ 400 کیوبک میٹرگیس استعمال کرنیوالوں کو 12980 روپے اداکرناہوں گے اور ان میٹروں کواستعمال کرنےوالوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزارہے جبکہ برآمدی شعبے پرگیس کی قیمتوں میں اضافے کااطلاق نہیں ہوگا اور سی این جی سیکٹر کے گیس کے بلوں میں 40 فیصداضافہ کیا گیا ہے۔

Exit mobile version