نئی دہلی(سچ نیوز) بھارت میں ایک لڑکی کو گھر میں ایک رشتہ دار نے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور جب وہ اس سے جان چھڑا کر گھر سے باہر بھاگی تو ایسے لوگوں کے ہتھے چڑھ گئی کہ سن کر ہر آدمی افسردہ ہو جائے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فریدآباد میں پیش آیا۔ وہ ہندوتہوار ’نوراتری‘ کا دن تھا اور متاثرہ لڑکی نے نوراتری کا روزہ رکھا ہوا تھا، جب اس کے باپ کی عمر کا رشتہ دار اس کے گھر آیا۔ اس نے لڑکی کے گھر والوں سے کہا کہ ’آج میری کمپنی کی طرف سے نوراتری کے تحفے تقسیم کیے جا رہے ہیں لیکن تحفہ اسی ملازم کو ملے گا جو اپنی بیٹی کو ساتھ لائے گا۔ میری بیٹی ننھیال گئی ہوئی ہے چنانچہ آپ اپنی بیٹی کو میرے ساتھ بھیج دیں۔“رپورٹ کے مطابق والدین نے اس درندہ صفت انسان پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو اس کے ساتھ بھیج دیا جو اسے اپنے گھر لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔جب لڑکی اس کے چنگل سے چھوٹ کر گھر سے باہر بھاگی تو بجندر نامی شخص نے اسے مدد کی پیشکش کی کیونکہ وہ خوف کے مارے بھاگتی جا رہی تھی اور مدد کے لیے پکار رہی تھی۔ بجندر نے اسے اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور ایک گھر میں لے گیا جہاں پروین اور ونود نامی دو شیطان پہلے سے موجود تھے۔ یہاں ان تینوں نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور بدترین جسمانی تشدد بھی کیا۔ ان کے ایک ہمسائے نے لڑکی کی چیخوں کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی، جس نے آ کر تینوں کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔ رپورٹ کے مطابق اب ان چاروں کو دہلی ہائی کورٹ نے سات، سات سال قید اور 5لاکھ روپے زرتلافی کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔
گھر پر رشتہ دارکی جانب سے ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی گھر سے بھاگ گئی، لیکن بھاگتے ہی پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ جان کر ہر شخص کی آنکھیں نم ہوجائیں
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
پاکستان ڈیفالٹ کے خطرات سے نکل کر ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے: عظمیٰ بخاری
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور جےڈی وینس کی 2027 کے نوبل امن انعام کیلئے نامزد گی کی درخواست جمع کروا دی
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
روس اور چین نے سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد کو ویٹو کردیا
منجانب
bilal asghar
07/04/2026