”گھبرائیں نہ جیل میں آپ کے ساتھ بہت وی آئی پی سلوک ہوگا“نجی نیوز چینل کے پروگرام میں نبیل گبول کا میاں جاوید لطیف کو دلاسہ

”گھبرائیں نہ جیل میں آپ کے ساتھ بہت وی آئی پی سلوک ہوگا“نجی نیوز چینل کے پروگرام میں نبیل گبول کا میاں جاوید لطیف کو دلاسہ

کراچی (سچ نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ جاوید لطیف کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،جیل میں ان کے ساتھ بہت وی آئی پی سلوک ہوگا اور وہ بہت کم عرصے کیلئے جیل میں رہیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس بات میں گفتگو کرتے ہوئے “نبیل گبول نے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،جیل میں آپ کے ساتھ بہت وی آئی پی سلوک ہوگا اور آپ بہت کم عرصے کیلئے جیل میں رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کل رانا ثناءاللہ جیل سے باہر آرہے ہیں کیونکہ جوہونا ہوتا ہے مجھ کونظر آجاتاہے ۔

نبیل گبول کاکہنا تھا کہ حکومت یہ کررہی ہے کہ جو زیادہ بولتاہے ، شور مچاتاہے،اس کوپکڑ کربند کردو،میں نہیں سمجھتا کہ احسن اقبال اورشاہد خاقان عباسی کرپٹ ہیں لیکن نواز شریف پر میں کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا کیونکہ مجھ کو نواز شریف کی اندرونی کہانی معلوم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید آنےوالے دنوں میں سب سے پہلے کابینہ چھوڑ کرچلا جائےگا کیونکہ اس کوآنیوالے حالات نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے اچھے بچوں کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان ہم کو اچھا بچہ رہنے دیں، ہم کو غلط راستے کی طرف نہ لیکر جائیں۔

Exit mobile version