کراچی: (سچ نیوز) کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے گورنر سندھ کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد تین روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور انھیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد تاجروں نے ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ تاجر ایکشن کمیٹی سے گیارہ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔
گورنر سندھ نے ججز معاملے پر مسلم لیگ ن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ہفتے کی ملک گیر ہڑتال میں شامل ہوں گے۔