گوجرانوالہ: (سچ نیوز) گوجرانوالہ کے قریب کامونکی میں منی ٹرک بس سے ٹکرا گیا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کامونکی میں ٹرک جی ٹی روڈ پر خراب ہونے کے باعث کھڑی بس سے ٹکراگیا، حادثے میں ٹرک میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس پر ریسکیو نے قابو پالیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ادھر رحیم یارخان کے قریب ظاہر پیر میں بس الٹ گئی، حادثےمیں 26 طلبہ زخمی ہوگئے، ریسکیو نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں طلبہ سیر کے لئے لاہور جا رہے تھے۔