کیلیفورنیا: (روزنامہ سچ) لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے امریکن میوزک ایوارڈز میں نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سال کی بہترین گلوکارہ کا ‘امریکن میوزک ایوارڈ’ جیت لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اس طرح مائیکل جیکسن کا سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز 24 ایوارڈز کے ساتھ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کو حاصل تھا۔
گزشتہ ہفتے ٹیلر سوئفٹ کو اس دہائی کی اعزازی آرٹسٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ تقریب کے منتظمین کے مطابق اس طرح انھیں دئیے جانے والے میوزک ایوارڈز کی کل تعداد 29 ہو گئی ہے۔