لاہور(سچ نیوز)گلوکارہ میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ،عدالت نے کیس ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی عدالت میں منتقل کردیاتفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور خالد نواز نے گلوکارہ میشا شفیع کی ہتک عزت دعویٰ میں جج تبدیلی کی درخواست کی سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جج ہتک عزت دعویٰ میں جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں ،ان کے پاس شواہد بھی موجود ہے ،وہ میراموقف بھی نہیں سنتے ،سیشن جج نے میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست منظور کرلی اور کیس ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی شاہ کی عدالت میں منتقل کردیا، ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی شاہ 11 مئی کوسماعت کریں گے۔واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا جس پر گلوکار نے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کررکھا ہے۔