گجرات(سچ نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں چھوٹی صنعتوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی, انہوں نے کہا کہ مسائل میں اضافے سے برآمدات متاثر ہوئیں اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔پاکستان الیکٹرک فین مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ ایک ٹیکنیکل یونیورسٹی بنائی جائے گی تاکہ مقامی صنعت ترقی کرسکے,چودھری پرویز الہی نے کہا کہ کاموں میں وقت تو لگتا ہے لیکن ہم نیک نیتی سے ایسے کام کرتے ہیں جس سے آئندہ نسلوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرآباد کارڈیالوجی اسپتال بھی جلد شروع ہوگا,اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ گجرات کی فین انڈسٹری ہو اور یا کوئی دوسری صنعت ہو، وہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں,انہوں نے کہا کہ صنعت کے فروغ سے ملکی برآمدات بڑھتی ہیں اورملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال جو ملازمتوں کے مواقع پیدا کرتے ہیں اس میں بڑا حصہ پرائیویٹ سیکٹر کا ہوتا ہے,چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارے وژن 2020 میں شارٹ ٹرم، مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم پراجیکٹس شامل ہیں۔
گزشتہ دس برسوں میں چھوٹی صنعتوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی:چودھری پرویزالہی
گزشتہ دس برسوں میں چھوٹی صنعتوں میں کوئی ترقی نہیں ہوئی:چودھری پرویزالہی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023