لندن( سچ نیوز )تنہائی سے تنگ ایک برطانوی نوجوان نے ساتھی ڈھونڈنے کیلئے انوکھا حربہ اختیارکرلیا۔مارک روف نامی تیس سالہ شہری نے مصروف ترین علاقے کی سڑک پر سائن بورڈ لگواکر اپنا ہی اشتہار لگادیا۔کئی فٹ لمبے چوڑے اس سائن بورڈ پر تحریر کیا گیا کہ اگر آپ سنگل ہیں تو مارک کے ساتھ’ ڈیٹ ‘پر جائیں۔ یہ آپ کی زندگی کا وہ لمحہ ثابت ہوسکتا ہے جس کا آپ کو انتظار ہے۔سائن بورڈ پر مزید ایک معلومات کیلئے ایک مقامی ویب سائٹ کا پتہ بھی بتایاگیا۔

انڈی پنڈنٹ انگلش کی رپورٹ کے مطابق اشتہار لگوانے تیس سالہ مارک کاتعلق برطانوی شہر مانچسٹر سے ہے۔ اور اس نے یہ بل بورڈ لگوانے کیلئے 86ہزار676روپے خرچ کئے۔ مارک کاکہنا ہے کہ ان کا کوئی بھی دوست سنگل نہیں رہا اس لئے انہیں اپنا اکیلا پن زیادہ تکلیف دہ محسوس ہونے لگا تھا۔رپورٹ کے مطابق موصوف کی یہ کوشش ناکام نہیں گئی اور اب
تک مارک روف سے رابطے کیلئے292سے زیادہ خواتین کوشش کرچکی ہیں۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے مارک نے کہاہے کہ یہ آئیڈیا دوستوں کی ایک ملاقات کے دوران سامنےآیا،بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے اتنی بھاری رقم خرچ کرکے بے وقوفی کی تاہم اگر مجھے سچی محبت مل جائے تویہ سودا گھاٹے کا نہیں ہے۔
بل بورڈ پر درج مارک کے ویب ایڈریس پر چین کے ون بیلٹ ون بورڈ کے سلوگن کا مزاحیہ ورژن بھی متعارف کرایاگیاہے جس پر درج ہے ون مین، ون بل بورڈ اینڈ ون مشن۔


























