گجرات:4بچوں کوچھریوں سے زخمی کرنیوالاملزم گرفتار

گجرات:4بچوں کوچھریوں سے زخمی کرنیوالاملزم گرفتار

ملزم ابوبکرنے سکول سے واپس آنیوالے بلال،آصف ،احمداعظم اورعثمان پرحملہ کیاچاروں بچوں کے عزیز بھٹی ہسپتال میں آپریشن کئے گئے ،ایک کی حالت تشویشناک

گجرات (سچ نیوز ) سکول سے گھر واپس جاتے 4 بچوں کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کرنے والے ملزم ابو بکر گجر سکنہ ملکی کو تھانہ ککرالی پولیس نے گرفتار کر لیا ، زخمی ہونے والے بچوں کے عزیز بھٹی ہسپتال میں آپریشن کئے گئے ہیں جن میں سے ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے اوراسکی گردن پر وار کیاگیاتھا۔ واضح رہے کہ موضع سلہہ میں ملزم ابوبکر نے سکول سے گھر واپس آنیوالے 11 سالہ بلاول آصف، 13 سالہ احمد اعظم، 10 سالہ محمد عثمان اعظم اور 8 سالہ عبداﷲ افضال سکنہ ملکی کو تیز دھار آلے مضروب کیا تھا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ کیااورزخمی بچوں کی عیادت کی ۔انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری ، ڈاکٹرز و طبی عملہ کو ہدایت کی کہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

Exit mobile version